کامونکے :جائیداد کا تنازع ، بھتیجوں نے چچا کو قتل کر دیا
عاطی اور ثاقب کی فائرنگ سے اکمل گا دی دم توڑ گیا ، دوست خرم ورک زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر)عید کی شام بھتیجوں سمیت5افراد نے فائرنگ کرکے 50 سالہ چچا کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ درویش پورہ کے اکمل گادی کے مکان پر اُسکے بھتیجوں عاطف عرف عاطی گادی وغیرہ نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے جن کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 2817/2025درج تھا۔ عید کی شام اکمل گادی شریف پورہ کے قریب جی ٹی روڈ پر اپنے رینٹ اے کار پر دوست خرم شہزاد ورک کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ اُسکے بھائی اشرف گادی، بھابھی کوثر پروین، آصف گادی اور احمد گادی کی ایما پر بھتیجوں عاطف عرف عاطی گادی اور ثاقب گادی نے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے اکمل گادی کو قتل جبکہ خرم شہزاد ورک کو شدید زخمی کردیا۔ سٹی پولیس نے مقتول کے بھائی محمد اسحاق گادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کرد ئیے ۔