گجرات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اے سی دورہ جیل، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم

گجرات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اے  سی دورہ جیل، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )ذوالفقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے عیدالفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔

افسران نے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔ اس موقع پر قیدیوں کیساتھ ہمدردی اور حسن سلوک کا اظہار کیا گیا۔افسر وں کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر معاشرے کے تمام طبقات کو خوشیوں میں شامل کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں