لالہ موسیٰ:نماز عید کیلئے جاتا شخص موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )عیداور ٹرو پر حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،
متعددافرادزخمی ہوگئے ۔ عیدکے موقع پر ٹرو اور مروکے روزتحصیل بھرمیں درجنوں حادثات ہوئے جن میں چکوڑی بھیلووال اڈا پر حادثہ پیش آیا، جہاں فاضل نامی شخص سڑک کراس کر کے نماز کیلئے جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 3نوجوانوں نے ٹکر مار دی حادثے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ محمد فاضل ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔کھاریاں کینٹ کے قریب ون ویلروں کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان اور اس کی ساتھی خاتون شدیدزخمی ہوگئی ۔