لالہ موسیٰ:ون ویلر وں کی مستیاں ،حادثات میں کئی زخمی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح لالہ موسیٰ اورگردونواح میں عیدالفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی،صبح کاآغاز مساجدمیں ملکی سلامتی
،استحکام ،اسلام کی کی سربلندی کی دعاؤں سے ہوا،نمازعیدکاسب سے بڑااجتماع عیدگاہ مسجدمیں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عیداداکی ،سابق وفاقی وزیر سمیت قمرزمان کائرہ سمیت اہم سیاسی راہنماؤں نے عیدگاہ مسجدمیں نمازعیداداکی اور موقع پر موجودعوام سے عیدملی ،شہربھرکی مساجدمیں نماز عیدکے اجتماعات منعقدہوئے جہاں شہریوں نے نمازعیداداکی ،پولیس نے نمازعیدکے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کررکھے تھے ،نمازعیدکے بعد فیملیوں کی بڑی تعدادنے پارکوں اور تفریحی مقامات کارخ کرلیاجہاں بچے عیدکی خوشیاں انجوائے کرتے رہے جبکہ منچلے نوجوان موٹرسائیکل کے سائلنسر کی بنسریاں نکال کراور ون ویلنگ کرکے اپنی موج مستی میں لگے رہے جس کی وجہ سے درجنوں حادثات میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔