عید الفطر روزہ داروں کیلئے انعام ہے :وقاص مرزا
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر محمد وقاص مرزانے کہاہے کہ عید الفطر روزہ داروں کیلئے انعام ہے ۔
اس موقع پر اُن لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو معاشرے میں محرومیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں جو کچھ بھی ہم نے عبادات سے سیکھا ہے اس کو سارا سال جاری رکھنا بھی عید منانے کا ایک مقصد ہے جیسے ہم رمضان المبارک میں گناہوں سے بچتے رہے ہیں۔ اس طرح سارا سال اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کا حصول اور سنت نبوی پر عمل ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے ، عید کی خوشیوں میں ضرورت مند وں کو نظر انداز نہ کریں۔