اے سی سرائے عالمگیر کی جانب سے سینٹری ورکرز میں کٹس اور عیدی تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے امپیریل وینچرز آفس میں قائم ستھرا پنجاب کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا۔
انہوں نے کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عیدالفطر کے موقع پر سینیٹری ورکرز میں کٹس اور عیدی تقسیم کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی عملہ عید کے دوران بھی خدمات انجام دے رہا ہے ، ان کی حوصلہ افزائی اور فلاح حکومت کی ترجیح ہے ۔