انتظامی افسروں کی عزیز بھٹی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت
گجرات(سٹی رپورٹر )عیدالفطر کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا۔
افسر وں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی ،مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ہسپتال میں طبی سہولیا ت، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔افسر وں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔