ہوٹلوں ‘پوائنٹس پر ناقص کھانا‘ متعد د شہریوں کی حالت غیر
ڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس پر فروخت ہونے والے کھانوں کی کوالٹی،ہسپتالوں میں ناقص کھانوں کے باعث شہریوں کا رش لگا رہا۔
من پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں نہ کی گئیں، عید الفطر کے موقع پر ہزاروں شہریوں نے تفریح کیلئے فیملیز بچے اور دوستوں کے ہمراہ ہوٹلز اور مختلف فوڈ پوائنٹس کا رخ کیا جس کے باعث شہر کے تمام ہوٹلز میں شہریوں کا ہجوم رہا شہریوں کی بڑی تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی جانب سے ناقص، مضر صحت اور زائد المیعاد کھانے فروخت کیے گئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ان ہوٹلز پر میسر کھانوں کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے کسی قسم کی کارروائیاں نہیں کی گئیں۔