چاند رات اور عید پر 29کاروباری مراکز سیل‘17افراد گرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )چاند رات سے عید کے دنوں 20مارچ سے 22مارچ تک گراں فروشوں کیخلاف 6ہزار 6سو سے زائد کارروائیا ں،
130خلاف ورزیوں پر7لاکھ 94ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ، 17افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا، 29 کاروباری مراکز سیل کئے گئے اور متعدد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کر ایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ایس ڈی ای اوز پیرا نے گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے ۔