شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ، منشیات فروش گرفتار
تھانہ وریام پولیس نے کر 530 بوتلیں برآمد کیں،ملزم علی حسن پکڑا گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر پولیس نے ولائتی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ کر شراب سپلائی ناکام بنا دی۔ تھانہ وریام پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 530 بوتلیں برآمد کیں اور ملزم علی حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ وریام میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔ پولیس کے افسر اور جوان شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے ۔