چاندرات اور عید کے د نوں میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چاندرات اور عید کے د نوں کے دوران نوسرباز مافیا بھی متحرک رہا،
گوجرانوالہ ڈویژن کے بازاروں اور مارکیٹوں میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار رہی، مافیا کے اہلکاروں نے مختلف اضلاع میں کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ پھیلا دئیے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ر ہے ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین‘حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں نوسربازوں نے 5000 روپے‘1000روپے ، 500 روپے اور 100 روپے کے جعلی نوٹ پھیلا د ئیے ،نوٹ اس قدر مہارت سے تیار کئے گئے ہیں کہ عام شہری جعلی نوٹ کو پہچان نہیں سکتا ، زیادہ تر جعلی نوٹ رش والے بازاروں، شاپنگ سنٹروں استعمال ہوتے رہے ۔