عید پر بجلی کی بندش اور ٹرپنگ سے صارفین کو مشکلات

عید پر بجلی کی بندش اور ٹرپنگ سے صارفین کو مشکلات

متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ اور ٹرانسفارمرز بھی خراب ‘برقی آلات جھلس گئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) حکومتی دعوئوں کے برعکس عید الفطر کے موقع پر بجلی کی فنی خرابی کا سلسلہ جاری رہا۔گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بجلی کی بندش اور ٹرپنگ کے باعث صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا رہا ۔چند روز قبل ہونے والی بارش کے سبب عید الفطر کے موقع پر موسم خوشگوارتو رہا لیکن بعض علاقوں میں بجلی بند ہونے سے عید کی خوشیاں متاثر ہوتی رہیں، بعض انڈسٹریل ایریا میں فیکٹریاں چلنے کے باعث بجلی کا لوڈبڑھ گیا جس کے باعث گردونواح کے رہائشی علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور بجلی کی ٹرپنگ کے باعث الیکٹر انکس اشیا بھی جھلس گئیں، بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے گیپکو نے جامع پلان مرتب کیا تھا مگر اوور لوڈ ہونے کے باعث بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا، متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ اور ٹرانسفارمرز بھی خراب ہوگئے جنہیں گیپکو کی ٹیموں نے تاخیر سے مرمت کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں