تاجروں کے وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ اتھارٹی سے ملاقات

 تاجروں کے وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر  کنزیومر کورٹ اتھارٹی سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات کی قیادت میں کنزیومر کورٹ اتھارٹی گجرات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار حسن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

 کٹڑا بازار کے صدر داؤد خان، سرپرست چوہدری فراز احمد باگڑی، جنرل سیکرٹری انیس رضا شامل تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار حسن نے بتایا دوکان پر ہر چیز اور آئٹم کے اوپر ریٹ لکھنا یا درج کرنا حکومت پنجاب نے ضروری قرار دیا ہے ۔ جس پر عمل کروانا ہمارا فرض ہے اس کے علاوہ ہر دوکاندار پابند ہے کہ وہ اپنی دوکان پر کیش میمو رکھے اور ہر گاہک کو بل بنا کر دے ۔ اپنا NTM نمبر بھی اُس پر دج کر ے ورنہ جرمانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں