چودھری پرویز الٰہی کی ناصر وڑائچ سے بھائی کی وفات پر تعزیت
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ممتاز بزنس مین ناصر احمد وڑائچ کی رہائش گاہ پر گئے ۔
راسخ الٰہی اور میاں عمران مسعود بھی ہمراہ تھے ۔ چوہدری ناصر احمد وڑائچ کے بھائی منصور احمد ایڈووکیٹ کی وفات پر پرویز الٰہی نے اظہارِ افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر قاضی خالد سیف اﷲ، چوہدری محسن اقبال،چوہدری اعجاز احمد ، قاضی خالد سیف اﷲ ، چوہدری شماز اشرف، چوہدری عاصم وڑائچ، چوہدری ظفر انور دھول، چوہدری سرفراز، سمیع اﷲ وڑائچ، چوہدری حودیش وڑائچ، چوہدری ابراہیم نجیب چیمہ، ابو ذر ڈار، راجہ تصدق حسین راجپوت، سید توصیف حیدر شاہ، چوہدری عابد پوربہ، سابق ڈی ایس پی چوہدری سعید وڑائچ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔