اے سی کھاریاں کی جانب سے عملہ صفائی میں مٹھائی تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر )عید کے موقع پر اے سی کھاریاں احمد گوندل نے میونسپل کمیٹی کھاریاں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کے عملے میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ یہ اقدام عملے کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدما ت کو سراہنے کیلئے کیا گیا تاکہ صفائی ستھرائی اور عوامی سہولت کے کاموں میں بہتری لائی جا سکے ۔