اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دروہ
گجرات(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے عید کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور سٹاف کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کی صورتحال چیک کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور فوری طبی امداد ہر وقت دستیاب ہو۔