ڈسکہ :عید پر گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر ، عملہ غائب

 ڈسکہ :عید پر گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر ، عملہ غائب

سینٹری ورکرز عیدی اکٹھی کرکے چلتے بنے ، شہرگندے پانی سے گزرنے پر مجبور

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں ستھرا پنجاب کے ملازمین گھروں سے عیدی اکٹھی کرکے چلے گئے ، ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، شہری عید کی نماز پڑھنے کیلئے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور گٹروں نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور رہے ،عید الفطر سے ایک دن قبل شہر میں ستھرا پنجاب کے ملازمین ہر گلی محلہ کے گھروں سے عید ی اکٹھی کرکے چلے گئے اور دوبارہ انہوں نے گلی محلوں کا رخ نہ کیا، ستھرا پنجاب کے ملازمین گلی محلوں میں نہ آنے کی وجہ سے ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر او رگٹروں نالیوں کا پانی کھڑا رہا، شہری عید الفطر والے دن گلی محلوں میں لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں او رگٹروں نالیوں کے پانی سے گزر کر عید کی نماز پڑھنے کیلئے جانے پرمجبور رہے ۔ شہریوں نے بتایاکہ گلی محلوں میں ستھرا پنجاب کے ملازمین صفائی ستھرائی کیلئے نہیں آتے ہمیں امید تھی کہ اب انہوں نے عیدی لی وہ گلی محلوں میں لگے ہوئے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر او رگٹروں نالیوں کی صفائی کرنے ضرور آئینگے مگر عید الفطر کے ایام میں ستھرا پنجاب کے ملازمین کسی بھی گلی محلہ نہ آئے گلی محلوں میں لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن پھیلا رہا شہری عیدالفطر پربھی صفائی ستھرائی جیسی سہولت سے محروم رہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر بلدیات ’کمشنر ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں