عید کی خوشیوں میں غرباکوشامل کرنا چاہیے :سعدیہ جمال

عید کی خوشیوں میں غرباکوشامل کرنا چاہیے :سعدیہ جمال

تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں داخل مریضوں ،عملے میں مٹھائی اور تحائف تقسیم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے عیدالفطر کے موقع پر مختلف تقریبات اور دوروں کے ذریعے عوامی خدمت اور خوشیوں میں بھرپور شرکت کی، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل مریضوں اور عملے میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے ، غربا و مساکین اور ریڑھی بازار کے دکانداروں اور دیگر مستحق افراد میں عید گفٹس تقسیم کر کے ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا ،عید کے میونسپل کمیٹی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا انہوں نے ٹاؤن ہال میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر وں و اہلکاروں میں شیلڈز تقسیم کیں سینٹری ورکرز کے ہمراہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے کیک کاٹا ان میں عیدی، مٹھائی اور کھانا تقسیم کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں دکھی انسانیت اور غربا کو شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور انہوں نے مخیر حضرات کو ضرورت مند شہریوں کی مدد کی تلقین کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں