راہوالی:ٹریفک حادثے میں زخمی حافظ اشرف رضا قادری انتقال کر گئے

راہوالی:ٹریفک حادثے میں زخمی  حافظ اشرف رضا قادری انتقال کر گئے

راہوالی(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نیوالے جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ خطیب جامعہ مسجد جتی شاہ جمال راہوالی حافظ اشرف رضا قادری انتقال کر گئے۔

 نماز جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ لقمان اشرف چشتی نے پڑھائی اور تدفین آبائی گاؤں منظور آباد میں کی گئی۔ علامہ رضا ثاقب مصطفائی، علامہ عبدالحمید چشتی ، پروفیسر شبیر حسین چشتی، سید کرامت علی شاہ، علامہ محمد رفیق رضوی، مفتی ابوداؤد رضوی، سید محمد یوسف شاہ ، علامہ امین چشتی، علامہ عطاء المصطفی جمیل، حافظ ضیا المرتضیٰ چشتی، مولانا اکبر نقشبندی نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں