تیز رفتار کار بے قابو ہوکرچھچھروالی نہر میں جا گری

 تیز رفتار کار بے قابو ہوکرچھچھروالی نہر میں جا گری

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)چھچھر والی نہر میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر جا گری،ریسکیو اہلکاروں نے کار میں پھنسے 4نوجوانوں کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

چھچھر والی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر نہر میں جا گری،کار میں سوار دو نوجوانوں کو موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے سے بچالیا،اس بارے اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،واٹر ریسکیو ٹیم نے کار کی چھت پر کھڑے دو نوجوانوں کو بھی بحفاظت نہر سے نکال لیا جن کی شناخت 18سالہ حسنات سکنہ جناح روڈ،13 سالہ احمد سکنہ لاہور،23 سالہ ابرار سکنہ ڈی سی روڈ،18سالہ محمد عثمان سکنہ اوٹھیاں سیالکوٹ کے ناموں سے ہوئی،جنہیں زخمی ہونے کی وجہ سے فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ نہر میں گرنے والی کار کو ریسکیو ٹیم نے نکال لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں