تتلے عالی:بھٹے پر کام کر نیوالی لڑکی سے زیادتی کی کوشش ، ملز م فرار
تتلے عالی (نامہ نگار) بھٹہ خشت پر کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی کی کوشش مقدمہ درج۔
کنگروالی کے ریاض کی بھانجی 14سالہ(ی) بھٹہ خشت کے کمرہ میں موجود تھی کہ ملزم شاہد سکنہ کنگروالی زیادتی کی کوشش کرنے لگا ،لڑکی کے شور پر بھٹہ خشت کے ملازم آگئے جنہوں نے دروازہ توڑ دیا جس پر ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔