تتلے عالی :ڈاکخانہ ختم کرنیکا منصوبہ ‘ اہل علاقہ کا احتجاج

تتلے عالی :ڈاکخانہ ختم کرنیکا منصوبہ ‘ اہل علاقہ کا احتجاج

غلہ منڈی ،سبزی منڈی ودیگر منڈیوں میں سالانہ اربوں روپے کاکاروبار ہوتا :شہری

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ڈاکخانہ ختم کرنے کا منصوبہ تیار، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی4سے پانچ کلو میٹر رقبہ پر پھیلا ہوا تحصیل نوشہرہ ورکاں کا سب سے بڑا قصبہ ہے جس کی آبادی50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اسی وجہ سے حال ہی میں تتلے عالی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے ۔تتلے عالی کی غلہ منڈی،سبزی منڈی ودیگر تجارتی منڈیوں میں سالانہ اربوں روپے کاکاروبار ہوتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ڈاکخانہ ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس پر ملت ویلفیئر سوسائٹی نے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد،پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز سے ڈاکخانہ بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں