سیالکوٹ:کینیڈین پاسپورٹ چھپا کر سعودیہ جانے کی کوشش
ایجنٹوں نے جنید کو ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے عوض کینیڈا پہنچانے کا منصوبہ بنایا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی ،کینیڈین پاسپورٹ چھپا کر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ عمرہ کے بہانے سفر کرنے والے جنید علی مشکوک قراردیکر سامان کی تلاشی میں ڈائری سے کینیڈین پاسپورٹ برآمد ہوا۔ مسافر نے بڑی مہارت سے ڈائری کے خفیہ حصے میں کینیڈین پاسپورٹ چھپایا ہوا تھا ،مسافر نے افغان شہری ظاہر ہونے کیلئے جعلی شناختی معلوما ت استعمال کرنے کی کوشش کی ایجنٹوں نے ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے عوض کینیڈا پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا،ملزم نے انکشاف کیا کہ رقم ہنڈی حوالہ کے ذریعے سیالکوٹ سے کینیڈا منتقل کی گئی، کینیڈا سے آنیوالے شخص نے ڈائری میں چھپا کر پاسپورٹ اور بینک کارڈ مسافر کے حوالے کئے ،منصوبے کے تحت سعودی عرب پہنچ کر پاکستانی دستاویزات ضائع کرنا تھے ، کینیڈین پاسپورٹ پر کینیڈا داخل ہونے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ،ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔