عمر کے کلاں میں عملہ صفائی نے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں
نالوں اور نالیوں میں کچرا جمع ،شکایات کے با وجود عملہ صفائی کرنے سے انکاری
سمبڑیال (سٹی رپورٹر )تحصیل سمبڑیال یونین کونسل ویر ووالا کے علاقہ عمر کے کلاں میں وزیر اعلی ٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے احکامات ویسٹ مینجمنٹ عملے نے ہوا میں اڑا دئیے ، عمر کے کلاں اور اس کے گرد نوا ح کے علاقوں میں نالی اور بڑے نالوں میں جگہ جگہ کچرے کے پوائنٹس بن چکے ہیں جس سے اٹھنے والی بدبو نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے ۔ متعدد بار علاقہ کے لوگوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے سپر وائزر شفیق کو صفائی کے حوالے سے شکایت بھی درج کرائی مگر عملہ بات سننا بھی گوارا نہیں کر تا اور دوسری جانب علاقہ کے لوگوں سے بدتمیزی کرنے میں مصروف رہتا ہے ۔ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے سپروائزر کو جب کال کی گئی تو ان کا یہی کہنا ہے ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے، اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور وزیر اعلی ٰ سے اپیل ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور یہ صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔