حافظ آباد:ضلع کے ممتاز ماہرین تعلیم کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا)معروف موٹی ویشنل سپیکر طفیل ڈھوڈھال کی جانب سے ضلع کے ممتاز ماہرینِ تعلیم کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔
تقریب میں ظہیر احمد بھون، پروفیسر کاشف جلال بیگ، پروفیسر حافظ محمد عزیز الرحمن،آل پرائیویٹ پائی سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا مقصود احمد، ضلعی صدر محمد طیب طاہر، جنرل سیکرٹری سلیم ناصر، الحاج زاہد فاروق، عدنان یاسر کمال، ملک جواد احمد اعوان، شیخ محمد ریحان، فیض رسول، اخلاق احمد، عمران حبیب، شیخ نجم الاسلام، محمد سلیم کھوکھر، عبدالرزاق، مرزا نذیر احمد، اعظم شہزاد اور احمد افتخار و دیگر نے شرکت کی۔