حسین الٰہی کے اعزاز میں عکاظ ضیا متہ کی جانب سے عید ملن پارٹی
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ کے ایم این اے حسین الٰہی اور اہل علاقہ کے اعزاز میں عکاظ ضیا متہ کی جانب سے سوک کلاں میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عکاظ ضیا متہ نے کہا کہ میری سیاست کا محور صرف چودھری وجاہت حسین کی ذات ہے ،شافع حسین اور سالک حسین کی پارٹی میں میری شمولیت خالصتاً وجاہت حسین کے حکم پر ہوئی تھی۔ میں کل بھی ان کے ساتھ تھا، آج بھی ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ حسین الٰہی نے اس موقع پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور متہ فیملی کے ساتھ خاندانی تعلقات کی تجدید کی۔