پاکستان میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے اہل مہاجرین کیلئے ووٹوں کااندراج شروع
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ ون انعم زہرہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے افسر وں کا اہم اجلاس منعقد ہوا
جس میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں میں کشمیری مہاجرین کے اندراج کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پاکستان میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے اہل مہاجرین کیلئے ووٹوں کے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ،نئے اہل ووٹرز کیلئے اندراج کی آخری تاریخ 2 اپریل 2026 ہے ۔شفافیت اور عوامی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے درج ذیل اسسٹنٹ رجسٹریشن افسر مقرر کر د ئیے ہیں جو گھر گھر جا کر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے ۔