واپڈا ٹیم کو دھمکیاں دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
موترہ (نامہ نگار) کار سرکار میں مداخلت اور واپڈا ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے ملزم ظہور اللہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ڈی واپڈا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع سندھانوالہ میں چھاپہ مارا اور ملزم کے کنکشن کو اوور لوڈ کی وجہ سے منقطع کرنا شروع کیا۔ اسی دوران ملزم ظہور اللہ نے واپڈا ٹیم کیساتھ مزاحمت کی اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔