لدھیوالہ وڑائچ: چارہ کاٹنے پر زمیندار اور ملازم پر وحشیانہ تشدد

 لدھیوالہ وڑائچ: چارہ کاٹنے پر زمیندار اور ملازم پر وحشیانہ تشدد

لدھیوالہ وڑائچ‘عالم چوک (نمائندہ خصوصی ) پپناکھہ کے زمیندار ساجد مقصود اور اس کے ملازم غلام عباس پر مسلح افراد نے کھیتوں سے چارہ کاٹنے سے منع کرنے پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں اغوا کر کے اپنے ڈیرے پر لے گئے ۔

بتایاگیاہے کہ زمیندار ساجد مقصود اور ملازم غلام عباس کھیت میں کام کر رہے تھے کہ نعمان نامی شخص آ کر انکے کھیت سے چارہ کاٹنے لگا۔ زمیندار نے اسے منع کیا تو نعمان نے اپنے ساتھیوں آصف، اسحاق، مکھن، شکیل اور صدام کو بلا لیا۔ ملزمان نے ڈنڈوں سے دونوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور گن پوائنٹ پر اغوا کر کے اپنے ڈیرے پر لے گئے ۔، وہاں انہیں رسیوں سے باندھ کر مزید تشدد کیا۔ اہل دیہہ کی منت سماجت پر ملزمان نے زخمی زمیندار اور اس کے ملازم کو رہائی دی۔تھانہ لدھیوالہ پولیس نے زخمی ساجد مقصود کی مدعیت میں نعمان اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں