220کلو مردہ مرغیاں برآمد‘سپلائر گرفتار‘موٹرسائیکل ضبط

220کلو مردہ مرغیاں برآمد‘سپلائر گرفتار‘موٹرسائیکل ضبط

جعل ساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں بیماری فروخت کرتا :ترجمان فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) موٹرسائیکل پر مردہ مرغیوں کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ خفیہ اطلاعات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ نواب چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 220کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں، جبکہ موٹرسائیکل، ڈرم اور اسٹینڈ ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔دھوکہ دہی سے ممنوعہ نیلے ڈرموں میں مردہ مرغیاں رکھی گئی تھیں۔ ویجیلنس ٹیم نے طویل ریکی کے بعد مردہ مرغیوں کا سراغ لگایا۔ تفصیلی معائنے کے بعد مرغیوں کو انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیا گیا۔ سپلائر کے پاس لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں جبکہ ڈرموں پر مخصوص رنگ کی نشانی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔ موٹرسائیکل نمبر GAN-6679پر مردہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل ساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بلکہ بیماری فروخت کرتا ہے ۔ شہری گوشت سمیت بنیادی اشیاء کی خریداری سے قبل مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں