وزیرآباد:پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی ریلی

وزیرآباد:پٹرولیم قیمتوں میں  اضافے کیخلاف احتجاجی ریلی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام وزیرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں قائمقام امیر جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد ڈاکٹر عبیداللہ گوہر، چوہدری ناصر محمود کلیر، صابر حسین بٹ، صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ، جاوید مغل، محمد رفیق نعیم، سر اکرم خان، ارسلان حیدر بٹ، شیخ نعیم انور زبیری، فیصل مجید، سید ضمیر کاظمی، نعیم اشرف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبیداللہ گوہر نے کہا کہ حکومت ایران اور اسرائیل کشیدگی کو جواز بنا کر آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں