قحبہ خانے پر چھاپہ ‘ 4 افراد گرفتار
پھالیہ (نامہ نگار) پھالیہ پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ ماکر خواتین سمیت 4 افراد گرفتار کر لئے۔
ایس ایچ او عمیر چٹھہ نے ٹیم کے ہمراہ شہر میں کارروائی کی، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی معاشرتی اقدار پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔