حافظ آباد:بوٹی مافیا اور نقل کی روک تھا م کیلئے سخت اقدامات

حافظ آباد:بوٹی مافیا اور نقل کی  روک تھا م کیلئے سخت اقدامات

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شفاف ،پر امن انعقاد کے سلسلہ میں کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اے سی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج شرقی دوآبہ اور گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس سکول کے دورہ کے موقع پر امتحانات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ بوٹی مافیا اور نقل کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں