ڈسکہ :چوری کی وار داتیں ‘ شہری رقم اور زیورات سے محروم

 ڈسکہ :چوری کی وار داتیں ‘ شہری رقم اور زیورات سے محروم

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم ہوگئے۔

چھوٹا گاگا میں احتشام الحق کے گھر سے نامعلوم چور چھت کے راستے داخل ہوکر سیف الماری سے2لاکھ 75 ہزارروپے اور طلائی زیورات لے گئے ۔ گھوئینکی کا عمران بیوی بچوں کے ہمراہ شادی پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور گھر کی الماری سے ایک لاکھ80 ہزار روپے لے گئے۔ کوٹلی فرید میں محمداشرف کی حویلی کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، ستراہ کے محمدعرفان کی بیوی نے موبائل فون چارجنگ پر لگایا ہوا تھا کہ نامعلوم نے چوری کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں