گجرات:ناقص خوراک پر 12 پو ائنٹس کو جرمانے ‘زائد المیعاد اشیا تلف

گجرات:ناقص خوراک پر 12 پو ائنٹس کو جرمانے ‘زائد المیعاد اشیا تلف

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی ڈائر یکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایت پر ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 173انسپکشنز کی گئیں جن میں 51 بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے ۔ 12 مقامات پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 1لاکھ 67ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس دوران 13فوڈ سیمپلز بھی حاصل کئے گئے ۔کارروائیوں کے دوران 6.82کلوگرام زائد المیعاد اشیا خورونوش تلف کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں