لاش رکھ کر احتجاج ، روڈ بلاک کر نے پر 56 افراد پر مقدمہ

 لاش رکھ کر احتجاج ، روڈ بلاک کر نے پر 56 افراد پر مقدمہ

پو لیس آ نے پر مظاہرین نے پتھرائو شروع کر دیا ، گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی

موترہ(نامہ نگار )روڈبلاک اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے پر56ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تھانہ ستراہ پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں نے گوجرانوالہ روڈ کو رکاوٹیں لگاکربلا ک کیاہوا ہے‘پولیس موقع پر پہنچی تو حرمل خاں ‘جاوید‘پھول ‘شعیب‘’وحید‘پرویز‘سکندر‘ عنصر ‘آریان‘تنویر‘ماجد‘زاہد‘شیرمحمد‘عمران ‘سرور اور40 نامعلوم افراد نے سڑک پر درختوں کی شاخیں ،سیمنٹ ، اینٹیں اور خاتون کی لاش رکھ کر روڈ بلاک کیاہواتھا اور ہوئے نعرے بازی کررہے تھے ، پولیس کودیکھتے ہی اینٹیں اور روڑے مارناشروع کردئیے جس سے سرکاری گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ کرن کا خاوند عقیل اصغر مسقط میں مقیم ہے ،ٹیلی فون پر تلخ کلامی پر خاتون نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی جاچکی تھی۔ مظاہرین متوفیہ کے خاوند عقیل اصغر اور اسکے گھروالوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کامطالبہ کررہے تھے ، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں