لیبیا ساحل کے قریب کشتی حادثہ نو شہرہ ورکاں کا نو جوان لاپتہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں فتحکی کے رہائشی اسلم گجر کا 22 سالہ بیٹا سہیل عبداﷲ بھی لاپتہ ہو گیا۔۔۔
سہیل عبداﷲ 6ماہ قبل پاکستان سے وزٹ ویزا پر سعودی عرب گیا جہاں سے دبئی پہنچا اور بعد ازاں لیبیا روانہ ہو گیا سہیل نے لیبیا سے یورپ جانے کیلئے غیر قانونی طریقے سے سمندری راستہ اختیار کیا تاہم دورانِ سفر کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ۔ نوشہرہ ورکاں کے 3اور نوجوانوں کے لاپتہ ہونے اور 2نوجوانوں کے بچ جانے کی اطلاعات ہیں ۔