مزدور کی کم ازکم تنخواہ 40 ہزار پر عملدر آمد نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

مزدور کی کم ازکم تنخواہ 40 ہزار پر  عملدر آمد نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )لیبر ویلفیئر افسر وں اور بعض فیکٹری مالکان کی ملی بھگت سے مزدور کی تنخواہ 40 ہزار پر عملدر آمد نہ ہونے پر متاثرین کی جانب سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔

پاور لومز فیکٹری مالکان کی جا نب سے مزدوری کم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاور لومز اینڈ گارمنٹس ٹریڈ یونین پنجاب کی جانب سے لیبر ویلفیئر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری طارق عزیز، مرکزی صدر بابا شفیق اور چیئر مین رانا افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ویلفیئر افسر صنعتی و کاروباری اداروں میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ بدترین مہنگائی نے مزدور کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں