ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ
ریجن بھر میں 10ہزار سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریجن بھر میں 10ہزار سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ابھی تک ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل سوموار سے شروع کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں اس وقت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے لاکھوں مالکان ہیں جن میں سے ابھی تک10ہزار سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا۔
ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، گاڑیوں کو مختلف ناکوں پر پکڑا گیا ،ٹوکن ٹیکس بھی جمع کیا گیا ،متعد بار نوٹسز بھی بھجوائے گئے تاہم اب ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کو نوٹسز بھجوائے گئے اور انہیں کالز بھی کی گئیں کہ ٹیکس جمع کرادیں لیکن اس کے باوجود ٹیکس ادا نہیں ہو سکا۔ ڈائریکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا رہی ہے ۔