شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول

شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول

تتلے عالی اور نواح میں رات گئے تک تقریبات جاری رہنے لگیں، انتظامیہ خاموش

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن گئی ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھی۔ عید الفطر ختم ہوتے ہی ملک بھر کی طرح تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا لیکن انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کے باعث شادی بیاہ کی تقریبات کا رات گئے تک جاری رہنا معمول بن گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے شادی ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے مختلف محکموں کے ضلعی و تحصیل افسر وں پر مشتمل ٹیمیں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہیں ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں