ہیڈبمبانوالہ:چیمہ کلب نے کبڈی میچ میں سٹار کلب کو شکست دیدی
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )نواحی گاؤں کانبانوالہ میں چیمہ کلب اور سٹار کلب مرالیوالی کے درمیان کبڈی کا مقابلہ منعقد ہوا، چیمہ کلب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سٹار کلب کو شکست دیدی ۔
مہمانانِ خصوصی معروف کبڈی پلیئرموسیٰ پہلوان، رفاقت علی چیمہ اور نصیر احمد چیمہ تھے ۔انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کبڈی جیسے روایتی کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور منفی رجحانات سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم چیمہ کلب کو 50 ہزار روپے انعام اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ سٹار کلب کو 30 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔ فاتح ٹیم کے کامران شوکت چیمہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔