سیالکوٹ:رجسٹری برانچ میں باربار لنک ڈائون ‘شہری خوار

سیالکوٹ:رجسٹری برانچ میں باربار لنک ڈائون ‘شہری خوار

جائیداد کی خرید وفروخت پر ٹیکسز جمع کرانے کے با وجودہفتہ ہفتہ انتظار معمول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمپیوٹرائز ڈ نظام PLRA کی سائٹ کا لنک ہر روز بار بار بند ہونا معمول بن گیا۔ رجسٹری برانچ سیالکوٹ میں پراپرٹی خریدو فروخت کی رجسٹریشن کیلئے آنے والے سائلین خوار ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ رجسٹری برانچ میں پراپرٹی کی خریدوفروخت کی رجسٹریشن کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا کمپیوٹرائزڈ نظام PLRA کی سائٹ کاایک ماہ سے بار بار لنک ڈائون ہو کر بند ہوجانا معمول بن گیا اور ایک پراپرٹی کی رجسٹریشن کیلئے ہفتہ ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے ،روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے مختلف ٹیکسز جمع کراکر بھی سائلین اربن و رورل رجسٹریشن برانچ سیالکوٹ میں خوار ہورہے ہیں۔ رجسٹری برانچ آئے سائلین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈونس ٹیکس، گین ٹیکس اور E7 ٹیکسزکی مد میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو بھاری رقوم ادا کرانے کے بعد بھی سائلین کو ذلیل کیا جارہا ہے ۔ شہریوں نے حکومت پنجاب اور متعلقہ وزارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سسٹم کی بار بار بندش کی خرابی کو دور کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں