گجرات:میٹرک امتحانات میں نظم و ضبط ،شفافیت برقرا ر رکھنے کی ہدایت
گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے زمیندار کالج، بھمبر روڈ گجرات میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں بائیولوجی/کمپیوٹر سائنس کا پرچہ جاری تھا۔
دورے کے دوران امتحانی عمل کا جائزہ لیا گیا جو پرامن اور شفاف انداز میں جاری پایا گیا۔ طلبہ اور انویجی لیٹرز کی حاضری بھی تسلی بخش رہی۔اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔