ڈاکٹر میاں بیوی کی بیک وقت پروفیسرکے عہدے پر ترقی

ڈاکٹر میاں بیوی کی بیک وقت پروفیسرکے عہدے پر ترقی

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں تعینات ڈاکٹر سلمان ، ڈاکٹر فائقہ ساہیوال کے رہائشی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر میاں بیوی نے بیک وقت گریڈ 20میں ترقی پاتے ہوئے پروفیسر کے عہدے پرتعینات ہونے کا اعزا ز حاصل کر لیا ۔ ڈاکٹر سلمان اطہر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فائقہ سلمان قبل ازیں گریڈ 19میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔کم عمری میں دونوں میاں بیوی کا پروفیسر کے عہدے تک پہنچنا انکی محنت ، قابلیت اور پیشے سے لگن کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔ڈاکٹر سلمان اطہر ساہیوال کے معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر اطہر قریشی کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں۔ شہریوں نے دونوں میاں بیوی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں نوجوان نسل کیلئے روشن مثال قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں