سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہبا ز سے پیر غلام فرید کی ملاقات

سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہبا ز  سے پیر غلام فرید کی ملاقات

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور پیر عامر فرید نے ملاقات کی، سینئر نائب صدر ضلع یوسف سندھوبھی موجود تھے۔

اس موقع پر گوجرانوالہ میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی،پیر غلام فرید نے پی پی 65میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر ن لیگی حکومت اور حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پیر غلام فرید جیسے بزرگوں کی رہنما ئی سے گوجرانوالہ کے چپے چپے میں ترقی کے ثمرات پہنچائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں