گرانفروشی کیخلاف تاجروں کی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی

گرانفروشی کیخلاف تاجروں کی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی

اشیا کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا ، اے سی کیساتھ اجلاس میں اتفاق

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )پرائس کنٹرول کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی صدر مسلم لیگ ن و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران افضل منشا کی سربراہی میں وفد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اشیا خور ونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام اشیا کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے واضح کیا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ انجمن تاجران نے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں