سالک حسین کا ویمن چیمبر کے زیر اہتمام صنعتی نمائش کا دورہ
فین، پاٹری، سرامکس، ہینڈی کرافٹس، پی وی سی پائپ انڈسٹری کے سٹال کا وزٹ
گجرات(سٹی رپورٹر )مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چودھری سالک حسین نے گجرات ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں لگائی گئی صنعتی نمائش کے تیسرے روز فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر ویمن چیمبر صائمہ سرفراز نے وفاقی وزیر کی آمد پر نائب صدر عروج نواز، رقیہ سفیر، نبیلہ شہزاد، نبیلہ انور و دیگر ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا، وفاقی وزیر کو صنعتی نمائش میں خواتین کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کرایا اور گجرات کی انڈسٹری کی طرف سے بھی فین، پاٹری، سرامکس، ہینڈی کرافٹس، پی وی سی پائپ انڈسٹری کے سٹال کا وزٹ کرایا اور وفاقی وزیر کو بتایا کہ 120سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں ، تین دنوں میں ہزاروں فیملیز نمائش کا وزٹ کر چکی ہیں۔چودھری سالک حسین نے و یمن چیمبر کی عہدیدار وں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔