وزیرآباد :غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں تیز
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کی ہدایت پر تحصیلدار وزیرآباد عون عباس چٹھہ نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نواحی علاقہ برکت پورہ میں ایجنسی کو سیل کر دیا۔عون عباس چٹھہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔