گجرات:اوقات کار کی خلاف ورز ی پر متعدد دکانیں سیل
گجرات (نامہ نگار )ایس ڈی ای او پیرا فورس گجرات ہمایوں وڑائچ کے واضح احکامات کے تحت حکومت پنجاب کے مقررہ ٹائم شیڈول کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی
،ااس کارروائی کے دوران انفورسمنٹ آفیسر امتیاز بھٹی نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی متعدددکانوں کو موقع پر سیل کر دیا۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ احکامات اور مارکیٹ اوقات کار پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔