غیر قانونی ایجنسیاں مہنگے داموں پٹرول ، ڈیزل بیچنے لگیں

غیر قانونی ایجنسیاں مہنگے داموں پٹرول ، ڈیزل بیچنے لگیں

انتظامیہ اوراہلکاروں نے غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کی پشت پناہی شروع کردیناقص و غیر معیاری ڈیزل اور پٹر ول کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارابننا شروع ہوگئیں

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں غیر قانونی ایجنسیاں سرعام مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹر ول اور ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف، انتظامیہ اوراہلکاروں نے غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کی پشت پناہی شروع کردی، ناقص و غیر معیاری ڈیزل اور پٹر ول کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارا بننا شروع ہوگئیں، انتظامیہ نے خاموشی اختیارکرلی۔ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث علاقہ میں غیر قانونی جگہ جگہ پٹر ول کی فروخت اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے خطرناک اڈے قائم ہوگئے ان خطرات لاحق ہونے کے باوجود انتظامیہ اور اہلکار کسی قسم کے کوئی اقدامات بروئے کار لانے سے گریزاں بااثر تیل مافیا نے انتظامیہ کی پشت پناہی سے سرعام غیر قانونی پٹر ول کی فروخت کا مکروہ دھندہ شروع کررکھا ہے تیل مافیا حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں سے کئی گنا اضافی رقم وصول کرنے کے باوجود پٹر ول و ڈیزل میں ملاوٹ کرکے موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں، کھلے عام فروخت ہونیوالے ناقص و غیر معیاری ڈیزل و پٹر ول ایجنسیوں کے مالکان نے ارد گرد کے رہائشیوں کی جانوں کی پروہ کئے بغیر گھناؤنے کاروبار شروع کررہے ہیں۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں